Vehari in history
وہاڑی۔ وہاڑی وہاڑ سے ماخوز ہے جس کا معنی ہے نشیب یعنی نیچاٸی والا علاقہ۔دیگر روایت بھی تحریر میں زکر ہے۔1976 تک ضلع ملتان کا حصہ رہنے والا یہ شہر جسے یکم جولاٸی 1976 کو ضلع کا درجہ ملا تین تحصلیوں پہ مشتعمل ہے ۔وہاڑی ۔بورے والا۔اور میلسی۔ پورے پاکستان میں کپاس کی پیداوار کا سب سے بڑا ضلع ۔ اس ضلع کی شرقاً غرباً لمبائی 80 میل اور شمالاً جنوباً چوڑائی 40 میل بنتی ہے۔ اس کا کل رقبہ1854 مربع میل ہے۔وہاڑی کی آباد کاری باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 1924ء میں شروع ہوئی۔ اس سال پاک پتن نہر نکلی اور1925ء میں نیلی بار پراجیکٹ شروع ہوا۔ مسٹر ایف ڈبلیو ویس پہلے منتظم آبادی مقرر ہوئے۔ 1925ء میں یہاں لائن بچھائی گئی اور 1928ء میں منڈی کی تعمیر ہوئی۔ 1927ء میں اسے نوٹیفائیڈ ایریا قرا ر دیا گیا، پھر ٹاٶن کمیٹی اور 1966ء میں میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل ہوگیا۔ ایک سکیم کے تحت علاقے میں دس ایکڑ فی خاندان رقبہ الاٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ ضلع وہاڑی کے چکوک ڈبلیو بی 19، 21 اور 23، 1926ء میں اسی سکیم کے تحت وجودمیں آئے تھے۔ 1942ء میں وہاڑی کو تحصیل میلسی سے الگ کر کے تحصیل کا درجہ دے دیا گیا۔ 1963ء میں...



